واشنگٹن(رم نیوز) امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے دو روزہ مذاکرات کے بعد اسرائیل اور لبنان نے جنگ بندی کی مدت میں مزید 45 دن کی توسیع پر اتفاق کر لیا ہے۔دونوں ممالک کے فوجی وفود کے درمیان 29 مئی کو پینٹاگون میں سیکیورٹی مذاکرات ہوں گے، جبکہ سیاسی بات چیت کا اگلا دور 2 اور 3 جون کو ہوگا۔ دونوں ممالک کے مابین پہلی بار 16 اپریل کو 10 روزہ جنگ بندی ہوئی تھی، جس میں پہلے 3 ہفتے اور اب مزید 45 دن کی توسیع کی گئی ہے۔
اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں مزید 45 دن کی توسیع، پینٹاگون میں فوجی مذاکرات 29 مئی کو ہوں گے