انمول عرف پنکی منشیات کیس میں اہم پیشرفت؛ 4 قریبی رشتہ داروں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست

کراچی(رم نیوز)انمول عرف پنکی منشیات کیس کی تفتیش کرنے والے حکام نے مقدمے سے جڑے 4 قریبی افراد کے نام پروویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی آئی این ایل) میں شامل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو باضابطہ درخواست بھیج دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان افراد کے نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کا مقصد انہیں ملک سے فرار ہونے سے روکنا ہے۔تحقیقاتی حکام نے پی آئی این ایل (PINL) کے لیے جن 4 افراد کے نام اور شناختی کوائف فراہم کیے ہیں، ان کا مرکزی کردار 'انمول عرف پنکی' سے قریبی رشتہ ہے، انمول عرف پنکی کے دونوں سابقہ شوہر انمول عرف پنکی کے دو بھائی شامل ہیں۔