ایران فوری معاہدہ کرے ورنہ سخت نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہے، صدر ٹرمپ کا انتباہ

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے پاس فیصلہ کرنے کے لیے وقت ختم ہو رہا ہے، وہ فوری معاہدہ کرے ورنہ اسے انتہائی برے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دورۂ چین سے واپسی پر صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی ٹیم (نائب صدر، وزیر خارجہ اور سی آئی اے ڈائریکٹر) کے ساتھ اہم اجلاس میں ایران کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق پینٹاگون نے عسکری منصوبے تیار کر رکھے ہیں، جن میں ایران کے توانائی کے شعبے اور بنیادی ڈھانچے پر محدود حملوں کے آپشنز بھی شامل ہیں۔