امریکہ ایران مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں کرانے کیلئے پرامید ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور مستقل امن کے لیے پرامید ہیں، جس کے لیے اسلام آباد میں بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عسکری و سیاسی قیادت کی بدولت امریکہ، ایران اور خلیجی ممالک پاکستان پر مکمل اعتماد کرتے ہیں، تاہم جنگ کی صورت میں تیل کی قیمتوں کا بڑھنا ملکی معیشت کے لیے خطرہ ہوگا۔ افغانستان کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کو مجبوری قرار دیا اور کہا کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے حملوں میں معصوم شہریوں کی شہادت پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ کابل ضمانت دے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔