انتظامی وجوہات، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس دو روز کے لیے منسوخ، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

کوئٹہ(رم نیوز) کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین سروس کو دو روز کے لیے اچانک منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق شیڈول میں تبدیلی کے باعث پشاور کے لیے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس 18 اور 19 مئی کو کوئٹہ اسٹیشن سے روانہ نہیں ہوگی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس دوران پشاور سے کوئٹہ کے لیے آنے والی ٹرین کو بھی راستے ہی سے جیکب آباد سٹیشن پر روک کر وہیں سے واپس پشاور کے لیے روانہ کر دیا جائے گا۔ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹرین سروس کی اچانک منسوخی کے باعث مسافروں کو شدید سفری مشکلات کا سامنا ہے۔