آئندہ بجٹ میں ری ٹیلرز کیلئے فکسڈ ٹیکس سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ، منظوری کیلئے آئی ایم ایف سے رابطہ

اسلام آباد(رم نیوز) حکومت نے ری ٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے آئندہ بجٹ میں ملک گیر 'فکسڈ ٹیکس سکیم' لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی حتمی منظوری اگلے ہفتے آئی ایم ایف سے لی جائے گی۔ اس سکیم کے تحت سالانہ 20 کروڑ روپے تک کا کاروبار کرنے والے ری ٹیلرز کو رجسٹریشن کرانا ہوگی اور انہیں ٹرن اوور پر صرف 1 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔ ایف بی آر کے مطابق، دکان کے سائز کی شرط ختم کر کے اس سکیم کے ذریعے 30 لاکھ ری ٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف ہے۔