چین میں 5.2 شدت کا زلزلہ؛ 2 افراد ہلاک، ہزاروں کی نقل مکانی

بیجنگ(رم نیوز) چین کے جنوب مغربی علاقے گوانکشی میں 5.2 شدت کے زلزلے کے باعث کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ زلزلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے 7 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم بجلی، پانی اور مواصلات کا نظام معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔