ریاض(رم نیوز) سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے آئندہ عمرہ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت عمرہ ویزوں کا اجرا اور زائرین کی آمد 31 مئی 2026 سے شروع ہوگی۔یکم جون 2026 سے زائرین 'نسک' ایپ کے ذریعے پرمٹ حاصل کر کے مکہ مکرمہ داخل ہو سکیں گے۔9 مارچ 2027 عمرہ ویزوں کے اجرا کی آخری تاریخ ہے۔ 23 مارچ 2027زائرین کے سعودی عرب میں داخلے کی آخری تاریخ ہے۔ 7 اپریل 2027، تمام عمرہ زائرین کی واپس روانگی کی آخری تاریخ ہے۔ وزارت نے تمام عمرہ کمپنیوں اور بیرونی ایجنٹس کو ہدایت کی ہے کہ زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے اس شیڈول کی سختی سے پابندی کی جائے۔
سعودی عرب، نئے عمرہ سیزن کا شیڈول جاری، 31 مئی سے ویزوں کا اجرا شروع ہوگا