یوٹیوب کا بڑا اقدام، عام صارفین کے لیے ڈیپ فیک ویڈیوز پکڑنے والا ٹول متعارف

سان فرانسسکو(رم نیوز) یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت سے بنی جعلی ویڈیوز (ڈیپ فیک) کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اپنا نیا ’اے آئی لائیکنیس ڈیٹیکشن‘ ٹول تمام بالغ صارفین (18 سال یا زائد) کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔ اس سے قبل یہ فیچر صرف معروف شخصیات تک محدود تھا۔ یہ فیچر صارف کے چہرے کا سیلفی سکین لے کر یوٹیوب پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز کی نگرانی کرے گا۔کسی بھی ویڈیو میں صارف کا چہرہ پائے جانے پر یوٹیوب اسے فوری مطلع کرے گا، جس کے بعد وہ ویڈیو ہٹانے کی درخواست دے سکے گا۔ یہ ٹول صرف چہرے کی شناخت کرے گا، آواز کی نہیں۔طنز و مزاح یا پیروڈی پر مبنی مواد کو بعض صورتوں میں استثنیٰ حاصل ہوگا۔ماہرین کے مطابق عام شہریوں کو بلیک میلنگ اور ہراسانی سے بچانے کے لیے یوٹیوب کا یہ اقدام ڈیجیٹل سکیورٹی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔