واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، قطر اور یو اے ای کی اپیل پر ایران پر طے شدہ حملہ 2 سے 3 دن کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق عرب رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ اس وقت سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں جن کے ذریعے ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کا ایک قابلِ قبول معاہدہ ممکن ہے۔ امریکی صدر نے واضح کیا کہ تہران کے پاس وقت بہت کم ہے اگر مذاکرات ناکام رہے تو امریکی فوج کو کسی بھی لمحے ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
عرب ممالک کی درخواست پر ایران پر امریکی حملہ مؤخر، صدر ٹرمپ کا الٹی میٹم