سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 2200 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 64 ہزار سے متجاوز

کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تجارت کا آغاز مثبت زون میں ہوا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار 248 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 64 ہزار سے زائد کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز انڈیکس 3,791 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 61 ہزار 805 پر بند ہوا تھا، تاہم آج مارکیٹ نے شاندار ریکوری کی ہے۔ دوسری جانب ایشیائی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان رہا؛ جنوبی کوریا، انڈونیشیا اور جاپان کے انڈیکس میں کمی جبکہ ہانگ کانگ، تھائی لینڈ اور چین کی مارکیٹس میں معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی۔