ماسکو(رم نیوز) روسی صدر ولادیمیر پوتن 5 نائب وزرائے اعظم اور 8 وزراء سمیت اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ آج شام بیجنگ پہنچیں گے۔ دورے کے دوران وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے جس میں "پاور آف سائبیریا 2" گیس پائپ لائن سمیت توانائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں 40 کے قریب معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ روس اور چین کے مابین سالانہ تجارت 240 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے اور تمام تر لین دین روبل اور یوان میں کیا جا رہا ہے۔
ماسکو اور بیجنگ کے درمیان نئے اقتصادی بلاک کی تیاری، صدر پوتن آج چین پہنچیں گے