اسلام آباد (رم نیوز) محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد تحریک تحفظِ آئین پاکستان نے جمعہ کے روز ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ملک بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں بدترین مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، مبینہ لاقانونیت اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے مطالبات کے حق میں مظاہرے کیے جائیں گے۔ قیادت کا مؤقف ہے کہ ان حالات میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر مزید معاشی بوجھ ڈالا جا رہا ہے، جس کے خلاف آئینی و جمہوری جدواجہد جاری رکھی جائے گی۔
حکومت مخالف تحریک کا بڑا فیصلہ: تحریک تحفظِ آئین پاکستان کا پٹرول اور مہنگائی کے خلاف جمعہ سے ملک گیر احتجاج کا اعلان