امریکہ نے بھارت کے لیے اپاچی ہیلی کاپٹرز اور الٹرا لائٹ ہووٹزر سپورٹ پیکیج کی منظوری دے دی

واشنگٹن (رم نیوز)امریکہ نے بھارت کے 28 اپاچی ہیلی کاپٹرز کے لیے 19 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی مالیت کے سپورٹ سروسز اور آلات کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، اس معاہدے کے تحت بوئنگ اور لاک ہیڈ مارٹن مرکزی کنٹریکٹرز ہوں گے، جو بھارت کو سپیئر پارٹس، تکنیکی سروسز اور ٹریننگ فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ، امریکہ نے بھارت کے لیے 23 کروڑ ڈالر مالیت کی الٹرا لائٹ ہووٹزر توپوں کی لاجسٹک سپورٹ کی بھی علیحدہ سے منظوری دی ہے۔