دشمن کی پراکسیز اور فیک نیوز ریاست کی مضبوطی اور عوامی اتحاد کے سامنے ناکام ہوں گی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

راولپنڈی (رم نیوز) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیک نیوز، منفی پروپیگنڈے اور بیرونی پراکسیز کے ذریعے پاکستان کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والی دشمن قوتیں ریاست کی مضبوطی اور عوام کے اتحاد کے باعث ناکام ہوں گی۔ انہوں نے جدید جنگی تقاضوں کے پیشِ نظر افسران کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور ملٹی ڈومین آپریشنز پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔ فیلڈ مارشل نے پائیدار ترقی کو بہتر طرزِ حکمرانی اور مؤثر سکیورٹی اقدامات سے مشروط کرتے ہوئے بلوچستان میں جاری سماجی و معاشی کوششوں کو بھی سراہا۔