اسلام آباد(رم نیوز) قومی اسمبلی میں وزارتِ آئی ٹی اور این آئی ٹی بی کے اشتراک سے تیار کردہ ملک کے پہلے اے آئی (AI) پر مبنی پارلیمانی نظام کا افتتاح آج سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کریں گے۔ اس جدید نظام کا مقصد قانون سازی اور پارلیمانی امور کو تیز اور مؤثر بنانا ہے۔ اس سسٹم کے تحت اردو اور انگریزی میں بلوں کا خلاصہ منٹوں میں تیار ہوگا، جبکہ سمارٹ سرچ، سپیچ اسسٹنٹ اور آئینی قوانین تلاش کرنے کے لیے ایک مخصوص اے آئی چیٹ بوٹ کی سہولت بھی میسر ہوگی۔
قومی اسمبلی میں ڈیجیٹل انقلاب؛ ملک کے پہلے 'اے آئی' پارلیمانی نظام کا آج افتتاح ہوگا