اسلام آباد (رم نیوز)غزہ امداد لے جانے والے پُرامن بحری بیڑے "گلوبل صمود فلوٹیلا" پر اسرائیلی حملوں کے خلاف پاکستان، ترکیہ، سپین، برازیل اور بنگلادیش سمیت 10 ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ مذمتی بیان جاری کیا ہے۔ وزرائے خارجہ نے امدادی کشتیوں پر حملے اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری کو عالمی قوانین اور آزاد جہاز رانی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ مشترکہ بیان میں اسرائیل سے تمام گرفتار کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی اخلاقی ذمہ داری پوری کرے اور اسرائیل کو حاصل سزا سے استثنیٰ ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ؛ پاکستان سمیت 10 ممالک کے وزرائے خارجہ کی شدید مذمت، فوری احتساب کا مطالبہ