تہران (رم نیوز)ایران نے امریکہ کو کسی بھی ممکنہ دوبارہ حملے پر سخت ترین کارروائی کی وارننگ دے دی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکہ نے دوبارہ جنگ چھیڑی تو ایرانی افواج جدید ترین F-35 سمیت مزید امریکی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے لیے تیار ہیں، جس کے نتائج واشنگٹن کے لیے انتہائی حیران کن ہوں گے۔ دوسری جانب نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکی دباؤ کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے آپشن کو یکسر مسترد کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ ہمارے پاس صرف دو ہی راستے ہیں؛ فتح یا شہادت، اور ایران کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے ہائی الرٹ ہے۔
نئی امریکی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، ہتھیار ڈالنے کا آپشن نہیں: ایران