کوئٹہ (رم نیوز) محکمہ ریلویز نے ناگزیر وجوہات کے باعث دو روز سے معطل بلوچستان سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس کو باقاعدہ بحال کر دیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق 18 اور 19 مئی کو سروس کی معطلی کی وجہ سے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کیا گیا تھا، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی ٹرین کو جیکب آباد تک محدود کر دیا گیا تھا۔ آج ٹرین سروس کی بحالی کے بعد جعفر ایکسپریس صبح اپنے مقررہ وقت 9 بجے کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ کر دی گئی ہے، جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی آج سہ پہر کوئٹہ پہنچ جائے گی، جس سے معطل سفری سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔
بلوچستان سے اندرونِ ملک ٹرین سروس دو روز بعد بحال، جعفر ایکسپریس پشاور کے لیے روانہ