کراچی (رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال دکھائی دے رہا ہے، جس کے باعث مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ آج کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جس سے انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 63 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 1 لاکھ 63 ہزار 558 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ کاروباری روز مارکیٹ کا اختتام 1 لاکھ 62 ہزار 896 پوائنٹس پر ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 600 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 63 ہزار کی سطح پر بحال