آبنائے ہرمز کو فوری کھولا جائے، اسرائیل پر عالمی دباؤ بڑھانا ناگزیر ہے: ترک صدر رجب طیب اردوان

انقرہ (رم نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے ترکیہ کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترکیہ کے ایوانِ صدر کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے یورپی کمیشن کی صدر کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ خطے میں جنگ بندی کے تسلسل اور تنازعات کے خاتمے کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ بڑھائے کیونکہ اسرائیل خطے میں امن کے بجائے تنازعات کو طول دینا چاہتا ہے، ایسی صورتحال میں آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا انتہائی ناگزیر ہو چکا ہے۔