راولپنڈی (رم نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سیاسی مسائل کا حل ہمیشہ سیاسی طریقے سے ہی نکلتا ہے، اس لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہونے چاہئیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی تک ان کی فیملی اور ڈاکٹرز کو فوری رسائی دی جائے۔ بیرسٹر گوہر نے وفاقی سطح پر پیپلز پارٹی سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کی تردید کی اور مجوزہ 28ویں آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ وفاق کی یکجہتی کی علامت ہے، اسے 15 سال بعد ریورس کرنا درست اقدام نہیں ہوگا۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ ان چیزوں کو چھیڑنے کے بجائے ٹیکس ریفارمز لانے اور دہشت گردی کے خاتمے پر توجہ دے۔