عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کی منظوری

اسلام آباد (رم نیوز) وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر ملک بھر میں 3 عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں 27 مئی تا 29 مئی (بدھ، جمعرات اور جمعہ) عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی۔پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عیدالاضحیٰ بدھ 27 مئی کو منائی جا رہی ہے۔