فری ایکس صارفین پر پابندی؛ روزانہ پوسٹس کی حد صرف 50 مقرر، حد بڑھانے کے لیے پیسے دینا ہوں گے

کیلیفورنیا (رم نیوز) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ نے بوٹس اور سپام مواد کے خاتمے کے لیے مفت اکاؤنٹس استعمال کرنے والے صارفین پر سخت پابندیاں لگا دی ہیں۔نئی پالیسی کے مطابق، غیر تصدیق شدہ صارفین اب روزانہ 2,400 کے بجائے صرف 50 اصل پوسٹس اور زیادہ سے زیادہ 200 جوابات لکھ سکیں گے۔ اس حد سے تجاوز کرنے پر سسٹم صارف کو روک دے گا اور دوبارہ پوسٹنگ کے لیے انہیں اگلے دن کا انتظار کرنا ہوگا یا پھر 'ایکس پریمیم' کی رکنیت خریدنا ہوگی۔

واضح رہے کہ براہِ راست پیغامات (500 ڈی ایم) اور اکاؤنٹس فالو کرنے (400) کی پرانی حد برقرار رہے گی۔ اس فیصلے سے صرف مواد پڑھنے والے 80 فیصد عام صارفین تو متاثر نہیں ہوں گے، لیکن صحافیوں، انفلائنسرز اور برانڈ مینیجرز جیسے ’پاور یوزرز‘ کے لیے اب پیسے دیے بغیر ایکس کا استعمال مشکل ہو جائے گا۔