ایران ڈیل کرے ورنہ دوبارہ حملے کیلئے تیار رہیں: صدر ٹرمپ کا الٹی میٹم

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ نئے معاہدے تک ایران کو کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایران بدترین معاشی تباہی کا شکار ہے اور اسے اپنی بقا کیلئے ڈیل کرنا ہوگی، ورنہ امریکہ دوبارہ فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ایران کے جواب کا چند روز انتظار کریں گے، تاہم آبنائے ہرمز کھولنے یا معاہدہ کرنے میں انہیں کوئی جلدی نہیں۔ انہوں نے ایران کے معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے مکمل اتفاقِ رائے کا اظہار کیا اور کیوبا کو ایک ناکام ریاست قرار دیتے ہوئے وہاں کے عوام کی مدد کرنے کا بھی عزم کیا۔