سٹاک مارکیٹ میں 3000 پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس 167,000 کی سطح پار کر گیا

کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 3000 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 67 ہزار 892 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز مارکیٹ 1 لاکھ 64 ہزار 831 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، تاہم آج کے غیر معمولی رحجان نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔