کراچی (رم نیوز) حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے اعلان کے بعد سٹیٹ بینک، تمام کمرشل بینکوں اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے آئندہ ہفتے کا نیا شیڈول سامنے آگیا ہے۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق منگل 26 مئی سے جمعرات 28 مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی، جس کے باعث تمام مالیاتی ادارے اور سٹاک ایکسچینج تین روز کے لیے بند رہیں گے۔ آئندہ ہفتے کے دوران صرف پیر 25 مئی اور جمعہ 29 مئی کو ہی بینک اور سٹاک مارکیٹ میں معمول کے مطابق کام ہوگا۔ اس کے فوری بعد، 30 مئی اور یکم جون کو ہفتہ وار تعطیلات کی وجہ سے ادارے دوبارہ بند ہو جائیں گے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ضروری مالی معاملات پیر اور جمعہ کے دوران ہی نمٹا لیں۔
عید تعطیلات کا اعلان،بینک اور سٹاک مارکیٹ آئندہ ہفتے صرف 2 روز کام کریں گے