پنجاب، ہوائی اڈوں کے گرد دفعہ 144 نافذ، آلائشیں پھینکنے اور کبوتر بازی پر پابندی

لاہور(رم نیوز)پنجاب حکومت نے فضائی تحفظ کے پیشِ نظر صوبے بھر کے تمام ایئر پورٹس اور ایئر بیسز کے اطراف 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق، ہوائی اڈوں کے 13 کلومیٹر کے دائرے میں آلائشیں یا گوشت پھینکنے، کبوتر بازی اور لیزر لائٹس کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ یہ اقدام طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے خطرات کو روکنے اور مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ انتظامیہ کو ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔