کراچی (رم نیوز)محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد میں آئندہ بہتر (72) گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ آج بھی شہر میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم، ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد تک بڑھنے کے باعث "ہیٹ انڈیکس" میں اضافہ ہوگا، جس سے شہریوں کو اصل درجہ حرارت سے کئی ڈگری زیادہ گرمی محسوس ہوگی۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کے برعکس صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جہاں سورج کی تپش مزید بڑھ سکتی ہے۔ کراچی میں آج سمندری ہوائیں معمول سے تیز چلیں گی۔ہوا میں نمی کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ شدید گرمی اور حبس کے پیشِ نظر پانی کا زیادہ استعمال کریں۔