اسلام آباد (رم نیوز)پاکستان نے بین الاقوامی پانیوں میں 'گلوبل صمود فلوٹیلا' کو روکنے اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے ساتھ اسرائیلی بدسلوکی کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق، زیرِ حراست افراد میں پاکستانی سماجی کارکن سعد ایدھی بھی شامل ہیں۔ پاکستان نے اسرائیلی اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تمام کارکنوں کی فوری رہائی اور ان کی سلامتی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتی مشنز زیرِ حراست شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں۔
اسرائیلی فورسز کی صمود فلوٹیلا پر جارحیت، سعد ایدھی سمیت تمام کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ