لاہور(رم نیوز) پاکستان ریلویز نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے اور عوام کی سہولت کے لیے 3 سپیشل ٹرینیں چلانے کا حتمی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ان خصوصی ٹرینوں کی بدولت مختلف شہروں میں مقیم افراد عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لیے آسانی سے سفر کر سکیں گے۔ 23 مئی کو پہلی سپیشل ٹرین کوئٹہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ 24 مئی کو کراچی سے راولپنڈی کے لیے ٹرین چلے گی، جو ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا کے مسافروں کو بھی سہولت فراہم کرے گی۔25 مئی کو تیسری ٹرین کراچی سے لاہور کے لیے روانہ کی جائے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق ہر عید سپیشل ٹرین 7 سے 8 کوچز پر مشتمل ہوگی۔ تاہم، اس بار ریلویز کے فیصلے میں ایک حیران کن پہلو یہ ہے کہ پشاور کے لیے کسی بھی سپیشل ٹرین کا اعلان نہیں کیا گیا، جس کے باعث کراچی، لاہور اور کوئٹہ سے پشاور جانے والے مسافروں کو معمول کی ٹرینوں پر ہی انحصار کرنا ہوگا۔
پاکستان ریلویز کا عید الاضحیٰ پر 3 سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ