نیویارک(رم نیوز) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی محاصرے اور طبی مراکز پر 22 حملوں کے باعث غزہ کا صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، جس سے ہسپتالوں کا کام شدید متاثر ہوا ہے۔ دوسری جانب پٹی میں پانی کا بدترین بحران پیدا ہو چکا ہے جہاں ہر چار میں سے تین خاندان ٹینکروں کے پانی پر مجبور ہیں، اور امدادی تنظیموں کی جانب سے فراہم کردہ پانی شہریوں کی ضروریات کے لیے انتہائی ناکافی ہے۔
غزہ میں صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر، پانی کی شدید قلت: اقوام متحدہ