کراچی (رم نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز ٹریڈنگ کا آغاز گرین زون میں ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 69 ہزار 624 کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ 1 لاکھ 68 ہزار 514 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور کر گیا