مذاکرات کی پیشکش کمزوری نہیں، ملک چلانے کے لیے بات چیت ضروری ہے: علامہ راجا ناصر عباس

اسلام آباد(رم نیوز) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے بات چیت حکومت کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام پر بوجھ بڑھنے سے ملک کا چلنا مشکل ہو گیا ہے، مذاکرات کا مقصد آئین کی بالادستی ہے۔تمام بے گناہ سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے اور اختلافِ رائے کا حق دیا جائے۔وزیراعظم ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے اپوزیشن چیمبر میں آئیں، ہم عزت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔