وزیراعظم شہباز شریف کل سے چین کا 4 روزہ سرکاری دورہ کریں گے، صدر شی جن پنگ سے ملاقات شیڈول

بیجنگ/اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر 23 سے 26 مئی تک چین کا اہم سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ پاک-چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہو رہا ہے۔چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور ہم منصب لی چیانگ کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ سٹریٹجک تعلقات، سی پیک (CPEC) اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوگا، جبکہ وزیراعظم صوبہ ژی جیانگ کا دورہ بھی کریں گے۔ چینی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک،چین تعلقات ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں اور یہ دورہ دونوں ممالک کے مشترکہ مستقبل کے نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔