بجلی بلوں اور سبسڈی کے نام پر نیا فراڈ، پاور ڈویژن کی عوام کو ہوشیار رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (رم نیوز) ملک میں بجلی کے بلوں اور سبسڈی کی آڑ میں شہریوں کو لوٹنے والے ایک نئے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، جس پر پاور ڈویژن نے صارفین کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق جعلی مواد سے ہوشیار سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر سبسڈی سے متعلق پھیلایا جانے والا مواد اور کیو آر کوڈز جعلی اور غیر قانونی ہیں۔بجلی کے اصل بل کے علاوہ کسی بھی دوسرے ڈیجیٹل یا کاغذی ذریعے سے سبسڈی کی معلومات حاصل کرنا یا فراہم کرنا درست نہیں ہے۔ اس فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو باقاعدہ مطلع کر دیا گیا ہے۔