پٹرولیم لیوی اور ٹیکسز کے خلاف جماعت اسلامی کا آج ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور (رم نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی کال پر پٹرولیم لیوی اور بھاری ٹیکسز کے خلاف آج ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پٹرول پر 117 روپے لیوی اور 50 روپے ٹیکس لگا کر غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ حکمران اپنی عیاشیاں ختم کرنے کے بجائے آئی ایم ایف کے دباؤ پر عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے تاجروں، کسانوں اور نوجوانوں سے نمازِ جمعہ کے بعد مظاہروں میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ احتجاج عید کے بعد شروع ہونے والی حکومت مخالف فیصلہ کن تحریک کا پہلا مرحلہ ہے۔