کراچی(رم نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل ہونے والے بڑے انفراسٹرکچر منصوبے "شاہراہِ بھٹو" کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق 39 کلومیٹر طویل یہ جدید ترین شاہراہ 40 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے، جو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وژن تھا۔ اس سڑک کو 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ماطابق ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں 6 جدید انٹرچینجز اور سمارٹ ٹولنگ سسٹم بھی شامل ہے۔ انہوں نے اس منصوبے کو کراچی کی معاشی شہ رگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قیوم آباد سے ایم9 موٹروے اور عظیم پورا فلائی اوور سے جناح ٹرمینل تک براہِ راست رسائی سے شہریوں کے سفری وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی، جبکہ بندرگاہ اور صنعتی زونز کے لیے ٹریفک کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔
کراچی کے لیے سنگِ میل،40 ارب روپے کی لاگت سے تیار 'شاہراہِ بھٹو' کا آج افتتاح ہوگا