اسلام آباد(رم نیوز) پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پر حکومت پاکستان نے 75 روپے مالیت کا ایک خصوصی یادگاری سکہ جاری کردیا ہے۔ یہ اقدام دونوں برادر ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط دیرینہ دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، یہ خصوصی سکہ 25 مئی 2026 سے سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے کاؤنٹرز کے ذریعے عوام کے لیے دستیاب کردیا جائے گا۔
پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ، حکومتِ پاکستان کی جانب سے 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا گیا