کراچی(رم نیوز) محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ کے دوران سندھ میں شدید ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے، جس کے باعث درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ ہو سکتا ہے۔ 25 سے 31 مئی کے دوران اندرون سندھ کے اضلاع میں پارہ 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ ترجمان کے مطابق کراچی میں باقاعدہ ہیٹ ویو کا امکان تو نہیں ہے، تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد تک رہنے کی وجہ سے موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا اور درجہ حرارت 37 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبح 10 سے شام 4 بجے تک دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا استعمال زیادہ رکھیں۔
عید پر سندھ میں شدید ہیٹ ویو کی پیشگوئی، کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان