لاہور(رم نیوز)عید الاضحیٰ کے موقع پر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا ہے۔ حکومتی فیصلے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔ وزارت پٹرولیم کے مطابق عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پاکستان میں قیمتیں کم کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ جمعے بھی پٹرول اور ڈیزل 5 روپے فی لٹر سستا کیا گیا تھا، جس کے بعد دو ہفتوں میں عوام کو یہ مسلسل دوسرا بڑا ریلیف ملا ہے۔
پٹرول 6 روپے، ڈیزل 6.80 روپے فی لٹر سستا