سی پیک فیز 2 اور تجارتی فروغ؛ وزیرِ اعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ 4 روزہ دورے پر چین روانہ

اسلام آباد(رم نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ چین کے چار روزہ سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں ہانگژو روانہ ہو گئے ہیں۔ دورے کے دوران وزیرِ اعظم پاک چین بزنس فورم میں شرکت کریں گے، معروف کمپنیوں کے سی ای اوز سمیت 'علی بابا' ہیڈکوارٹرز کا دورہ کریں گے اور مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ دوسرے مرحلے میں وزیرِ اعظم بیجنگ جائیں گے جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ اور ہم منصب لی چیانگ سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ دورہ سی پیک فیز 2 کے تحت دونوں ممالک کی کمپنیوں کے مابین معاشی و تجارتی تعاون بڑھانے میں انتہائی اہم ثابت ہوگا۔