نیویارک (رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ووٹر آئی ڈی (شناختی کارڈ) کو ملک کے سیاسی نظام کی بقا کے لیے انتہائی ضروری قرار دے دیا۔ نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے مروجہ طریقہ کار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے امریکی انتخابی نظام کے لیے ایک "بڑی آفت" قرار دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک قیادت پر وار کرتے ہوئے کہا کہ سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ کملا ہیرس کو محض ایک فیصد ووٹ ڈالنے والے کون لوگ تھے۔ انہوں نے غیر قانونی ہجرت کے حوالے سے سخت موقف دہراتے ہوئے واضح کیا کہ وہ امریکہ کو کسی صورت غیر قانونی تارکین وطن اور جرائم پیشہ عناصر کے حوالے نہیں کریں گے۔
امریکی سیاسی نظام بچانے کے لیے ووٹر آئی ڈی ناگزیر، ڈاک کے ذریعے ووٹنگ بڑی آفت ہے: ڈونلڈ ٹرمپ