کراچی (رم نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی درخواست پر ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لیے آج اور کل (اتوار) ملک بھر میں مخصوص کمرشل بینکوں کی برانچز کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے تاکہ سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی بروقت وصولی کو یقینی بنایا جا سکے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تمام کمرشل بینکوں کی وہ برانچز جو عام طور پر ہفتے کے دن کھلتی ہیں، بشمول کسٹمز کلیکشن کا کام کرنے والی نیشنل بینک کی برانچز، آج 23 مئی اور اتوار 24 مئی 2026 کو صبح 09:00 بجے سے دوپہر 03:00 بجے تک کھلی رہیں گی۔ سٹیٹ بینک نے ہدایت کی ہے کہ اتوار کو این آئی ایف ٹی کے ذریعے سرکاری لین دین کی اسپیشل کلیئرنگ مکمل ہونے تک برانچز کو کھلا رکھا جائے۔ مزید برآں، ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپس اور اے ٹی ایمز سمیت تمام آن لائن اور ڈیجیٹل ذرائع بھی بلا تعطل دستیاب رہیں گے۔
ٹیکس گزاروں کے لیے بڑی سہولت، سٹیٹ بینک کی ہدایت پر مخصوص بینک برانچز آج اور اتوار کو بھی کھلی رکھنے کا فیصلہ