لاہور(رم نیوز) محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بیشتر اضلاع میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد اور پشاور سمیت کئی شہروں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب، این ڈی ایم اے نے 26 سے 31 مئی تک ملک بھر میں شدید موسمی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ گلیشیئرز پگھلنے اور تیز بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے خطرات ہیں، جس سے قراقرم ہائی وے اور ناران روڈ سمیت اہم شاہراہوں کی بندش کا خدشہ ہے۔
ملک بھر میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کا شدید موسمی الرٹ