یورینیم امریکہ کے حوالے کرنا ناممکن، مذاکرات میں پاکستان مرکزی ثالث ہے: ایران

تہران (رم نیوز) ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ کو انتہائی افزودہ یورینیم کی حوالگی کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ سفارتی عمل کی تمام تر توجہ صرف مستقل جنگ بندی پر ہے، جبکہ جوہری مسئلے پر اس مرحلے پر کوئی بات نہیں ہو رہی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران اور امریکہ کے اختلافات گہرے ہیں، تاہم ان مذاکرات میں پاکستان مرکزی ثالث کا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ ترجمان نے فروری کے آخر میں ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملے کو اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو من مانے فیصلوں کے تحت طاقت کے استعمال کا کوئی حق حاصل نہیں، اور عالمی برادری کو اس جارحیت پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔