گلی محلوں میں آلائشیں پھینکنے پر 50 ہزار جرمانہ، عید پر صفائی کے فول پروف انتظامات کی منظوری: مریم نواز

لاہور (رم نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید الاضحیٰ پر صفائی کے فول پروف پلان کی منظوری دیتے ہوئے گلی، محلوں اور ممنوعہ مقامات پر قربانی کی آلائشیں پھینکنے والوں پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ قانون کی پاسداری اور نگرانی کے لیے خصوصی "ویجیلینس سکواڈ" قائم کیا جائے گا۔ مریم نواز نے تمام محکموں کو "ون گورنمنٹ یونٹ" بن کر کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عید کے تیسرے روز تک صوبے کے تمام کلیکشن پوائنٹس کلیئر کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صفائی کے معاملے میں بہترین کارکردگی پر انعام اور شکایات پر سزا کا سخت نظام نافذ ہوگا۔