لاہور (رم نیوز) پاکستان ریلویز نے عید الاضحیٰ کے موقع پر پردیسیوں کو گھروں تک پہنچانے کے لیے عید سپیشل ٹرینوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں تین خصوصی ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق اس عید آپریشن کی پہلی خصوصی ٹرین آج صبح ٹھیک 10 بجے کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔ ترجمان ریلویز کے مطابق 8 اکانومی بوگیوں پر مشتمل اس ٹرین میں 500 سے زائد مسافروں کی گنجائش ہے اور یہ سبی، جیکب آباد، سکھر، ملتان اور لاہور کے سٹیشنوں سے مسافروں کو پک کرتے ہوئے 24 مئی کو راولپنڈی پہنچے گی۔ ریلوے انتظامیہ نے عید سپیشل ٹرینوں کے بروقت آپریشن اور مسافروں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
ریلوے کا عید آپریشن شروع؛ مسافروں کے لیے 3 خصوصی ٹرینیں بحال، پہلی ٹرین راولپنڈی کے لیے روانہ