چین میں کوئلے کی کان کے اندر گیس دھماکہ، 82 مزدور جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

بیجنگ (رم نیوز) چین کے شمالی صوبے شانزی میں کوئلے کی کان میں گیس کے زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 82 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ چینی حکام کے مطابق یہ حادثہ کنیوان کاؤنٹی میں واقع 'لیوشینیو کوئلے کی کان' میں پیش آیا، جہاں دھماکے کے وقت 247 مزدور زیرِ زمین کام میں مصروف تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاپتہ کارکنوں کو تلاش کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کان کے اندر پھنسے دیگر افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔