اسلام آباد (رم نیوز) مناسکِ حج 2026 کا باقاعدہ آغاز کل 8 ذی الحجہ سے ہو رہا ہے، جس کے لیے عازمین کو مکہ مکرمہ سے منیٰ منتقل کرنے کا آپریشن آج بعد نمازِ مغرب شروع کیا جائے گا۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق، اب تک 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جنہیں جدید بسوں کے ذریعے کل صبح 10 بجے تک منیٰ پہنچا دیا جائے گا۔
مناسکِ حج 2026 کا آغاز: عازمین کی منیٰ منتقلی کا آپریشن آج بعد نمازِ مغرب شروع ہوگا